VISIT OF THE AMBASSADOR OF EUROPEAN UNION TO PAKISTAN

ییورپی یونین ایمبیسیڈر برائے پاکستان کا نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کا دورہ
لاہور :یورپی یونین ایمبیسیڈر برائے پاکستان اینڈرولاکمینارا کے ہمراہ یورپی یونین کے وفد نے نیشنل کالج آف آرٹس کا دورہ کیا۔ این سی اے آمد پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے کالج کی سینئر فیکلٹی کے ہمراہ معزز مہمانوں کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ وفد کو پرنسپل آفس میں کالج کے تاریخی پس منظر، فیکلٹی، زیر تعلیم سٹوڈنٹس اورکالج کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران یورپی یونین کے وفدنے کالج کے مختلف ڈیپارٹمنٹس دیکھے اور طلبا و طالبات سے ملاقات کی۔ اس دوران معزز مہمانوں نے سٹوڈنٹس کا کام دیکھا اور انکے آرٹ ورک کو سراہاتے ہوئے ان سے سوالات بھی کیے۔ یورپی یونین ایمبیسیڈر برائے پاکستان اینڈرولاکمینارا نے سٹوڈنٹس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ این سی اے کی آرٹس کے حوالے سے تعلیمی خدمات قابل تعریف ہیں اور انہیں یہاں آکر بڑی خوشی محسوس ہوئی۔نیشنل کالج آف آرٹس اوراسکی عمارت تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کا یورپی یونین ایمبیسیڈر برائے پاکستان اینڈرولاکمیناراسے کہنا تھا کہ نیشنل کالج آف آرٹس کونہ صرف دنیا بھر میں بلکہ پاکستان میں بھی آرٹس کے تعلیمی اداروں میں نمایاں مقام وحیثیت حاصل ہے۔ آرٹس کا فروغ اور ترقی ادارہ کی اولین ترجیح ہے۔جس کے لئے ہم سب ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

Admissions


Useful Links